i بین اقوامی

ترکیہ کا صومالیہ سے اظہار تعزیتتازترین

February 12, 2024

ترکیہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزارت خارجہ نے واقعے کے بارے میں تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صومالیہ کی سلامتی میں کردار ادا کرنے والے فوجی اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہم صومالیہ، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)اور بحرین کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکیہ صومالیہ کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی