ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے تیسرے دور میں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس دوران وفود کی سطح پر بات چیت سے پہلے روسی یوکرینی وفود کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد خون ریز جنگ کو جلد سے جلد ختم کرانا ہے۔واضح رہے کہ اس سیقبل یوکرینی حکام نے کہا تھا کہ یوکرین امن اور مکمل جنگ بندی کے لیے اہم اقدامات پر تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی