i بین اقوامی

ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ، مرنے والوں میں سات بچے بھی شاملتازترین

March 16, 2024

ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ربڑ کی کشتی ترکی کے شمال مغربی صوبے کناکلے میں ڈوبی جس کے باعث سات بچوں سمیت بائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے کے بعد دو افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچا لیا جبکہ دو افراد نے تیر کراپنی جان بچائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی