ترکیہ کی ریاست اضنہ کے علاقے سیحان میں حقیقی باپ نے اپنے نشہ کرنے والے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔ اس واقعہ سے ترکیہ میں بغیر لائسنس ہتھیاروں اور منشیات کے پھیلائو کی بحث بھی چھڑ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق تامر ایورین اور اس کے بیٹے حازم کے درمیان زبانی تکرار فائرنگ کے واقعے میں بدل گئی۔ باپ نے گھر کے باغ میں شکاری رائفل سے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرکاری سول سوسائٹی کی تنظیموں نے حکام کے لیے اسلحے کے استعمال پر کنٹرول سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جھگڑے کی وجہ ترک شہری کا بیٹا تھا جو نشہ کا عادی تھا۔ باپ نے اسے نشہ آور اشیا خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار کر دیا تو دونوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی تھی۔سیکیورٹی حکام نے ترک باپ کو گرفتار کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی