امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے میئر نیویارک کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لئے امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور زہران کو پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زہران ممدانی ری پبلکن پارٹی کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی