i پاکستان

15 وزرا پر مشتمل خیبرپختونخوا کی کابینہ تشکیل دے دی گئیتازترین

March 06, 2024

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری پر دستخط بھی کردیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ 15 وزرا پر مشتمل ہے جس میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری شامل ہیں۔ عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔ صوبائی کابینہ میں موجود دیگر ارکان میں نذیر عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طور بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازین کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی۔ مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی