عدالت نے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں ایک روز کی توسیع کردی،اسلام آباد کی عدالت نے 190ملین پائونڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی،عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 5اگست(آج) تک توسیع کی ہے،دوسری جانب احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی،احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5اگست کو(آج) پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی