i پاکستان

26 نومبر احتجاج کیسز، بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 12جون تک توسیعتازترین

May 20, 2025

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آ ئی کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔بشری بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں، بشری بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی