وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد پر حملے کی منصوبہ بندی جیل میں بانی پی ٹی آئی نے کی تھی،حملے کی منصوبہ بندی ملاقاتوں کے ذریعے ہی کی گئی تھی، عالمی جریدوں میں انٹرویو اور مضامین ملاقاتوں کے ذریعے ہی چھپے تھے، جو جج حکومت کے خلاف فیصلہ نہ دیں ، کیا انہوں نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے؟۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 64 سال عمر کی حد اب مقرر نہیں، آرمی چیف کو 5 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا اور اس کے بعد مدت ملازمت میں توسیع ہوگی یا فریش تقرری کی جائے گی۔ اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ مقرر نہیں، 5سال بعد دوبارہ بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔ سی ڈی ایف کی تعیناتی دوبارہ پانچ سال کیلئے بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد پر حملے کی منصوبہ بندی جیل میں بانی پی ٹی آئی نے کی، بانی پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کے ذریعے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی،عالمی جریدوں میں انٹرویو اور مضامین ملاقاتوں کے ذریعے ہی چھپے ، جو جج حکومت کے خلاف فیصلہ نہ دیں ، کیا انہوں نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے؟ اور جو اپوزیشن کے حق میں فیصلہ دے وہ ٹھیک ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی