i پاکستان

کراچی، سالے کی فائرنگ سے بہنوئی جاں بحق، ملزم فرارتازترین

December 08, 2025

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں سالے نے سینے پر گولی مار کر اپنے بہنوئی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، مقتول نے پسند کی شادی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ بھینس کالونی پیرانو گوٹھ میں سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 41سالہ عبداللطیف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول نے ملزم دیدار کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللطیف کو سینے پر ایک گولی لگی جو اس کی موت کی وجہ بنی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔مقتول بہنوئی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی