i پاکستان

5 اکتوبر احتجاج کیس، علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیعتازترین

September 12, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر پولیس پر مبینہ تشدد اور جلا گھیرا کیس میں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سماعت اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمی خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آباد میں ہیں جہاں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور کیس کی سماعت کے سلسلے میں گئی ہوئی ہیں۔بعدازاں عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی اسی تاریخ تک توسیع کر دی ساتھ ہی دونوں کی عدالت سے حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی