i پاکستان

اے این ایف نے خیبر پختونخوا سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 3 ملزمان گرفتار، 30 بور پستول، برآمدتازترین

August 26, 2025

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ خیبر پختونخوا سے منشیات پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کرے گا، جس پر اے این ایف پنجاب نے شیخوپورہ کے قریب ناکا بندی کی۔کارروائی کے دوران 2 مشکوک گاڑیوں کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر مجموعی طور پر 43 کلو 200 گرام چرس اور 6 کلو 300 گرام میتھمفیٹامن (آئس) برآمد کی گئی۔ منشیات کے ساتھ ساتھ ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق پشاور، سوات اور مہمند سے ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی