i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ،اسنوکرکلب کا کاروبار جائز اور قانونی قرار ، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدمتازترین

December 18, 2025

لاہورہائیکورٹ نے اسنوکرکلب کے کاروبارکو جائز اور قانونی قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے شہری کا اسنوکر کلب بند کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسنوکرکلب چلانا قانونی اور تفریحی سرگرمی ہے،کوئی قانون اس پرپابندی عائد نہیں کرتا، آئین کے مطابق ہر شہری کو قانونی بزنس کرنیکاحق ہے۔فیصلے کے مطابق بلیئرڈ اور اسنوکر کے کھیل غیراخلاقی نہیں اورنہ ہی قانون کیتحت ممنوع ہیں، قانونی دائریمیں چلنے والیکاروبارکو مبہم شکایات پرغیرمعینہ مدت کے لئے بند نہیں کیاجاسکتا۔درخواست گزارکے مطابق وہ سرگودھا میں اسنوکرکلب چلاتاتھا اور اسنوکرکلب کے ذریعے عوام کوبلیئرڈکھیلنیکی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی