i پاکستان

آئی جی ایف سی بلوچستان کا بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہتازترین

September 09, 2025

آئی جی ایف سی بلوچستان سائوتھ نے بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا۔اس موقع پر طلبا نے پاکستانیت کے موضوع پر ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ نوجوانوں کے جذبے اور وطن سے محبت کو آئی جی ایف سی نے بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔اپنے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان سائوتھ نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔کالج انتظامیہ اور طلبا نے آئی جی ایف سی بلوچستان کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی