i پاکستان

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکانتازترین

April 29, 2025

حکومت کی جانب سے یکم مئی 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا امکان نہیں ہے کیونکہ صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 0.016 روپے کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر محض 0.01 روپے اضافہ متوقع ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاو کا بوجھ ممکنہ طور پر صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی