i پاکستان

آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے،عارف علویتازترین

April 12, 2025

سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے،بانی پی ٹی آئی نے ملک کی خاطر مذاکرات کی حامی بھری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا ۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کیلئے مذاکرات ہوں۔ انہوں نے کہا ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا ہے۔ پاکستان میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس وقت آزاد نہیں ہیں۔ عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی