i پاکستان

عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں سنسانیتازترین

June 22, 2024

عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کی سنسانی ختم نہیں ہوئی، سرکاری ملازمین ابھی تک آبائی علاقوں میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ اگرچہ سرکاری تعطیلات بدھ کی شام تک تھیں اور جمعرات کو سرکاری دفاتر پھر کھل گئے تھے لیکن حاضری برائے نام رہی کیونکہ جمعرات اور جمعہ کے بعد دوبارہ ہفتہ اتوار کی معمول کی تعطیل ہوتی ہے اس لیے ابائی علاقوں کو جانے والے سرکاری ملازمین نے واپس آنا گوارا نہیں سمجھا ۔اب یہ تمام سرکاری ملازمین ایک ہی بار پیر کو اپنے دفاتر میں حاضری دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں تا حال سنسانی چھائی ہوئی ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہے نجی دفاتر بھی اگرچہ کھل گئے ہیں لیکن ان میں حاضری محدود ہے اور دور جانے والے پردیسی عید منانے میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی