ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا فراز مغل نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کی، وزیراعلی کی بانی پی ٹی ائی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اپنے ایک بیان میں ترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کی، بلکہ تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی پابند جماعت ہے، سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ صرف چیئرمین کا اختیار ہے جن کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیاں ہی حتمی تصور کی جائیں گی۔فراز مغل کا کہنا تھا کہ علیمہ خان یا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، وزیراعلی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی تمام ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہیں اور پارٹی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ترجمان نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی