وزیراعلی خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور عدالتوں سے اجازت لیکر افغانستان جاسکتے ہیں،علی امین وزیراعلی ہیں کیسے قانون توڑ کر بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں فراز مغل نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں اور خوارج کا مقابلہ کررہی ہے، کے پی پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جہاں ضرورت ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں، دہشت گردی کو تنہا کوئی ختم نہیں کرسکتا، مل کر قلع قمع کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پولیس اور پاک فوج مل کر خوارج کیخلاف جنگ لڑرہی ہے، کے پی پولیس کو تھرمل اور نائٹ وژن گنز فراہم کردی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی