i پاکستان

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان کی عدالت میں پیشی،جج نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیاتازترین

August 23, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو درخواست ریمانڈ پر سماعت کرنے والے جج منظر علی گل نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔جج منظر علی گل نے کہا کہ میڈیا کا کوئی بھی نمائندہ کمرہ عدالت میں نہیں ہو گا، سیکیورٹی نے تمام میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔جج منظر علی گل نے کہا کہ آئندہ میری عدالت میں کوئی میڈیا نمائندہ موبائل لے کر نہ آئے، میڈیا نمائندگان آنا چاہیں تو کاپی پینسل لے کر آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی