i پاکستان

علیم خان کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، شاہراہوں کی بحالی پر تبادلہ خیالتازترین

August 20, 2025

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان گلگت میں اہم ملاقات ہوئی جس میں حالیہ سیلاب کے بعد صوبے کی صورتحال اور شاہراہوں کی بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔گورنر سید مہدی شاہ نے محکمہ مواصلات کی فوری اور تیز کارروائیوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں بھاری جانی و مالی نقصان کے باوجود شاہراہوں کی بحالی کا عمل قابل تعریف ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وہ خود گلگت بلتستان میں متاثرہ شاہراہوں کے معائنے کے لیے آئے ہیں، بھاری مشینری اور بہترین ورک فورس کے ساتھ کام جاری ہے اور این ایچ اے شاہراہوں کی مکمل بحالی تک سرگرم عمل رہے گا۔ملاقات میں نلتر ایکسپریس وے، بابوسر روڈ، غذر ایکسپریس وے اور دیگر اہم شاہراہوں کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے باہمی تعاون سے سڑکوں کی جلد بحالی ممکن ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی