رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی، علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہا، اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا،یہ کہاں کا انصاف ہے؟۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان ورکرز اور لیڈرز کو تنگ کرکے پریشر میں لاتی ہیں، ان کے پاس بہترین موقع ہے وہ خود تحریک چلائیں، خواہش ہے علیمہ خان اور ان کے بچے بانی پی ٹی کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہا، اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ اپنے بچے برطانیہ چلے جائیں اور دوسروں کے بچے تحریک چلائیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم اور شبلی فراز کا کردار ہے، سلمان اکرم راجہ اپنے آپ کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی