i پاکستان

عمران خان کی رہائی اب ہماری ضد بن چکی ہے، بیرسٹر سیفتازترین

September 12, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اب ہماری ضد بن چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، عمران خان کی رہائی کے لئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے جعلی وزرا بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ جلوس آئینی حق ہے جہاں چاہے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مقدمات اور ایف آئی آرز جنون کا راستہ نہیں روک سکتے، اوچھے ہتھکنڈوں سے جعلی حکومت نے خود اپنی تباہی کو دعوت دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی