پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کیلئے اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کا معاملہ سیاسی کمیٹی پر چھوڑا ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دیدیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔ کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا پنجاب اسمبلی کیلئے 5 نام مانگے ہیں جن میں سے ایک کو نامزد کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل وڑائچ کا کالم میں نے پڑھا ہی نہیں، عمران خان کو جب پتہ چلے گا تو عمران خان کا موقف واضح ہو گا کہ ہم تحقیقات چاہتے ہیں تاکہ سچ سامنے آئے، تاریخ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتی ہے، ہمیں معلوم ہے الیکشن کیسے اور کس نے لوٹا اور عدلیہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ یہ کچھ سب قوم کے سامنے ہے، اس صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو اور تمام اداروں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایک گواہ کہتا ہے کسی طرح عمران خان کے پاس چلا گیا اور بات سن لی، دوسرا کہتا ہے میں زمان پارک چلا گیا اور ڈرائینگ روم میں گھس کر باتیں سنی تو یہ ایک مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اگر اس گواہی پر اور اس قسم کی شہادت پر عمارت کھڑی کی گئی یے تو یہ جھوٹ ہے فریب یے، نو مئی مقدمات کے حوالے سے عدالت سے سوال ہونا چاہیئے کہ جن پولیس والے گواہوں کی گواہی سرگودھا عدالت نے مضحکہ خیز قرار دی تھی ان گواہوں کی گواہی پر آپ کیسے سزائیں دے سکتے ہیں؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی