آٹو مکینیکا دبئی 2025 ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں جاری ہے۔یہ رواں سال کی نمائش اب تک کی مضبوط ترین ایڈیشنز میں شمار کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں دنیا بھر سے مینو فیکچررز، ٹیکنالوجی انوویٹرز اور آٹوموٹیو انڈسٹری کے ماہرین شریک ہیں۔نمائش میں 60 سے زائد ممالک کے 2 ہزار 300 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 20 قومی پویلینز بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں پاکستان، جرمنی، بھارت، ترکی، چین، اٹلی، جنوبی کوریا، تائیوان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔2025کے ایڈیشن کیلئے (ٹڈاپ) ٹریڈ ڈولمنٹ اتھارٹی آف پاکستان۔ پاکستان پویلین میں 10 نمایاں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔
آٹو مکینیکا دبئی 2025 میں قائم ہونے والے یہ کاروباری روابط مستقبل میں طویل شراکت داریوں اور نئی تجارتی مواقع میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔پاکستانی کمپنیوں کے لئے یہ نمائش مستقبل کی موبیلٹی کے تقاضوں کی تیاری کے لئے بھی ایک انتہائی قیمتی پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر، انجینئرنگ قاسم رستگار نے نمائش کے حوالے سے کہا کہ آٹو مکینیکا دبئی ہمارے لیے غیر معمولی طور پر مفید ثابت ہو رہی ہے۔ ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر۔ وزیٹرز کا ردِعمل اور خریداروں کی دلچسپی واقعی متاثر کن ہے۔یہ تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش کا مقصد دنیا بھر کے آٹوموٹیو برانڈز، مینوفیکچررز اور سپلائرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ مشرقِ وسطی، افریقہ اور دیگر عالمی منڈیوں میں نئے کاروباری مواقع تلاش کیے جاسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی