i پاکستان

عوامی خدمت اصل سرمایہ، ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے، رانا مشہودتازترین

August 26, 2025

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ ن کی پہچان ہیں،آنیوالے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گلشن راوی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہود نے کہا کہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، ضمنی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، عوام کی طاقت ہی اصل سرمایہ ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر ضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کے تسلسل اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے اور آئندہ بھی عوامی ترقی اور استحکام کا یہ سفر جاری رہے گا، عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کے ذریعے ہی ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔رانا مشہود کا مزیدکہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کے منصوبے آئندہ بھی پارٹی کی اولین ترجیح رہیں گے

سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی فلاح ہونا چاہئے، انہوں نے وعدہ کیا کہ این اے 129 کے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، ترقیاتی منصوبے، تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہیں، مخالفین جھوٹے نعروں اور الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے کھڑی ہے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ این اے 129 کی نشست جیت کر کامیابی قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تحفے میں دیں گے، مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، میاں اظہر کی وفات پر دل رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کر دی وہ بھول گیا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہے، بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان نے ایسا جواب دیا کو وہ صدیوں اپنے زخم چاٹے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی