i پاکستان

آپریشنل وجوہات پر اسلام آباد سے شیڈول 15 پروازیں منسوختازترین

February 21, 2024

اسلام آباد ائیرپورٹ سے منگل کو شیڈول 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی دو پروازیں، نجی ائیر لائن کی دو پروازیں، اسلام آباد کوئٹہ، اسلام آباد گلگت، اسکردو، ریاض اور کابل کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ کراچی دبئی، جدہ، لاہور، ملتان اور جدہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ کوئٹہ کراچی اور جدہ پشاورکی پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں جب کہ جدہ لاہور کی پرواز فنی خرابی پر ریاض اتاری گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی