i پاکستان

آصفہ بھٹو کا ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہڈ اور اطفال کا دورہتازترین

November 24, 2025

خاتون اول آصفہ بھٹو نے ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہڈ اور اطفال کا دورہ کیا، بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔سیکریٹری جنرل ریم بنت عبداللہ الفلاسی نے ان کا استقبال کیا،خاتون اول آصفہ بھٹو نے کونسل کی خدمات اور کردار کی تعریف کی۔آصفہ بھٹو نے صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں کونسل کے عملی اقدامات کو سراہا،اس موقع پر بچوں کی پارلیمنٹ اور ایڈوائزری کونسل سے متعلق خاتون اول کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کیلئے کونسل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،خاتونِ اول نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی