i پاکستان

اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا، ہارون اخترتازترین

May 20, 2025

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا سورس آف ریونیو انڈسٹری ہے، اگر ہمیں ریونیو بڑھانا ہے تو صنعتوں کو فعال کرنا پڑے گا، جو صنعتیں خسارے میں ہیں ان کی نجکاری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، انڈسٹریز کو چلانیکے لیے قرضے چاہیے ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کیمطابق اس میں کمی آئی ہے جب کہ ملک میں کاسٹ آف ڈیوئنگ بزنس بڑھ گئی ہے۔ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعت کا شعبہ سکڑ رہا ہے، ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹس کم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جب کہ پاکستانی بینکاری نظام کا بڑا حصہ حکومت چلانے پر جارہا ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے مگر بجلی کے ٹیرف انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، سولرکا استعمال بڑھنے سے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کھپت کم ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف وار کافی حد تک ختم ہوچکی ہے، میرے خیال میں امریکا پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ پالیسی کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی