سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ ۔ سپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کے احتجاج پر ر دعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی کی توہین برادشت نہیں کریں گے، احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمنٹنے کے لیے انتظام کیا ہے، آج حلف برداری ہو گی اور کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی