ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انڈرگریجویٹ اسٹڈیز داخلہ ٹیسٹ(یو ایس اے ٹی) اور ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب امیدوار 20 ستمبرہفتہ تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ایچ ای سی کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار بروقت رجسٹریشن کر کے ان داخلہ ٹیسٹس میں شرکت کر سکیں۔یاد رہے کہ یو ایس اے ٹی ٹیسٹ ان طلبہ کے لیے لازمی ہے جو ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند ہیں، جبکہ ایچ اے ٹی ٹیسٹ ہائر ایجوکیشن کے مختلف وظائف اور داخلوں کے لیے درکار ہوتا ہے۔ایچ ای سی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے طلباکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایچ ای سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فالو کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی