وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو ایران بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں زبیر احمد اور ارشاد کو گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔بیان کے مطابق ملزمان نے فی کس 10 ہزار روپے سمندری راستے سے ایران بھجوانے کیلئے وصول کئے، گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کو متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی