i پاکستان

ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے، اعظم سواتی کی درخواستتازترین

November 08, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے گھر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ضبط کیا گیا سامان واپس حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے 13 اکتوبر کی رات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انیں ضمانت پر گرفتار کیا تھا۔ اعظم سواتی نے اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں 2 متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جن میں ایف آئی اے اور تفتیشی آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں سرچ اور گرفتاری وارنٹ کی نقول اور سامان واپس کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 اکتوبر کی رات ان کے گھرپرچھاپہ مارا گیا، اس موقع پر ایف آئی اے اہلکار بھی ساتھ تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ان کے موبائل فون، پاسپورٹ،ڈی وی ڈی اور سی ڈی پلیئر کے علاوہ ان کی پوتیوں، دیگراہل خانہ اور گھریلو ملازمین کے زیراستعمال کمپیوٹر، یو ایس بی، موبائل کارڈز، موبائل فونز اور پاسپورٹس سمیت کل 35 اشیا قبضہ میں لیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے کو گھر سے قبضے میں لی گئیں تمام اشیا واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی