ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبے بننے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام میں وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی ہوگی اور گڈ گورننس سے عوام کی شکایات کا خاتمہ ہوگا ۔ زاہد ملک نے کہا کہ ملک سے فرسودہ نظام جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔ نئے صوبے اور ان میں نیا انتظامی نظام پاکستان کی ضرورت ہے ۔زاہد ملک کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کو دیکھتے ہوئے نئے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی