اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو منتقل کی جا رہی تھی۔اینٹی کرپشن کی مداخلت پر انتقال کی کارروائی روک کر مذکورہ اراضی صوبائی حکومت کے نام منتقل کر دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی