i پاکستان

ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،اسرائیل نے ٹرمپ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، ساجد تارڑتازترین

June 14, 2025

امریکہ میں ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے حامی تھے،اسرائیل نے ٹرمپ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، اسرائیل چاہتا ہے امریکا مشرق وسطی کی جنگ میں براہ راست شریک ہو۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو روز قبل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ چالیس منٹ کی گفتگو ہوئی، جس میں انھوں نے واضح طور پر حملے سے اجتناب اور بات چیت کی راہ اپنانے کی بات کی تھی۔ساجد تارڑ کے مطابق ایران کو بارہا ڈیڈ لائنز دی گئیں، لیکن ان کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ امریکا ایران سے بات کرنا چاہتا تھا مگر مذاکرات میں رکاوٹیں برقرار رہیں۔ ایران پر حملے میں امریکا کا براہ راست کوئی کردار نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بارہا یہ کوشش رہی کہ ایران نیو کلیئر پروگرام سے باز آئے۔

وہ تجارت اور امن کی بات کرتے رہے، ایران کی خوشحالی کا وعدہ بھی کیا، مگر ایران کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملا۔ساجد تارڑ نے اسرائیلی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی خواہش ہے کہ امریکا مشرقِ وسطی میں دوبارہ جنگ کا حصہ بنے، اور وہ سیاسی طور پر اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے ٹرمپ کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران اور ٹرمپ کے درمیان کوئی ڈیل نہ ہو جائے، اسی لیے اس نے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر آج اسرائیل ٹرمپ کی بات نہیں سنتا تو بھارت، روس یا یوکرین بھی مستقبل میں ان کا اعتبار نہیں کریں گے۔ ساجد تارڑ نے تصدیق کی کہ آنے والے چند گھنٹوں میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ہائوس اپنا موقف واضح کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی