ایتھوپیا میں واقع آتش فشاں ہائیلی گبی ہزاروں سال بعد پھٹنے کے نتیجے میں نکلنے والی آتش فشانی راکھ نیخطے کے متعدد ممالک کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ موسمیات کیمطابق آتش فشاں راکھ پاکستانی حدود سینکل گئی،راکھ ساحلی وجنوبی علاقوں سے تیزی گزرگئی،آتش فشاں راکھ نے اب بھارت کا رخ کرلیا ہے۔آتش فشاں کی راکھ 14 کلو میٹر،45 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی،راکھ سعودی عرب،یمن،عمان اور پاکستان کیساحلی و جنوبی علاقوں کے اوپر سے انتہائی بلندی پر گزری۔محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ سے اب ملکی ایوی ایشن کے معاملات کو خطرہ نہیں ہے،آتش فشاں سے زمین پر موجود آبادی مکمل طور پر محفوظ ہے، راکھ کی مانیٹرنگ بدستور جاری ہے۔دوسری جانب بھارت کا رخ کرنے والی آتش فشانی راکھ کے باعث ائیر انڈیا کی 11 فلائٹس منسوخ کردی گئیں ہیں،اس کے علاوہ مشرق وسطی کے لئے ابوظہبی ،جدہ اور کویت کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی