i پاکستان

ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس،وزیراعلی کے پی نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلیتازترین

December 12, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرنے پر ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ 20 روز پہلے کا ہے اور اسپتال کے ڈائریکٹر سے کسی قسم کی کارروائی نا کرنے کا کہا تھا۔وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر میں نے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی تھی۔انتظامیہ کا موقف تھا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلی کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔انتظامیہ کے مطابق یہ عمل پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر ڈاکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی