i پاکستان

الحمد اللہ!شیر کی دھاڑ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پرطارق فضل چوہدری کا پیغامتازترین

November 24, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پرکہا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ ، نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز کا وژن ہے کہ اللہ کے کرم سے قیادت اور جماعت کو ایک بار پھر فتح نصیب ہوئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عوام نے ترقی کو ووٹ دیا ، خوشحالی کو دیا اور سازشی ٹولے کو مسترد کر دیا،مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک باد۔ دریں اثنا پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی کامیابی پر کہاکہ الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا۔مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی