i پاکستان

الیکشن بائیکاٹ کا ہمیشہ سیاسی نقصان ہوتا ہے، عطا تارڑتازترین

November 24, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بائیکاٹ کا ہمیشہ سیاسی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات میں سامنے آجائے گا کہ ٹیکنیکل مسئلہ تھا یا نہیں، وزیراعظم کی قیادت میں معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں اور شہباز شریف نے پورے ملک میں کام کیا، پوری دنیا شہباز سپیڈ کو مان رہی ہے، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، پی ٹی آئی نے اکثریتی حلقوں میں بائیکاٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی