i پاکستان

الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےتازترین

January 04, 2024

الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے (آج) جمعہ کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ فواد چوہدری کے وکیل نے ٹربیونل میں موقف اپنایا کہ ان کے مکل کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے بوگس اعتراض عائد کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی