i پاکستان

الیکشن روکنے کے ہر حربے حکمرانوں کے گلے پڑیں گے، شیخ رشیدتازترین

December 01, 2022

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ PDM کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں، الیکشن کو روکنے کے لئے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے، ثابت ہوگیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تیل گیس بجلی کے لئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لئے 2 ارب روپے ہیں، چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آگئے، لاہور کا فیصلہ فیصلہ کن ہوگا، آرپار ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی