i پاکستان

الیکشن سے پہلیعمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ، منظور وسانتازترین

January 25, 2024

پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے، اگر کوئی چاہے بھی تو عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی جب کہ جہانگیر ترین سپورٹ لینے کے لیے نواز شریف کی سائیڈ لے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پہلے الیکشن جیتے تو سہی، پھر دیکھیں گے۔ ن لیگ کے سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی