امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کاکہنا تھا کہ فریقین سے کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سے بات کی ہے جس میں پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے پر بات کی گئی ۔ پاکستان اور بھارت میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی