پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے میں مقابلے کا رجحان شروع ہوگیا، اسٹار لنک کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر بھی پاکستان آنے کو تیار ہے، 3 چینی کمپینیاں پہلے ہی دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہمی کے میدان میں مقابلے کا نیا باب کھل گیا، مزید بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان کا رخ کرنے لگیں، سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹار لنک اور تین چینی کمپنیوں کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستانی حکام نے کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی کمپنی کو پاکستان میں رجسٹریشن سمیت قانونی تقاضوں سے آگاہ کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی