i پاکستان

انٹرا پارٹی الیکشن جمعے کو ، عمران خان بلامقابلہ چیئرمین رہینگے ، پی ٹی آئی کور کمیٹیتازترین

November 28, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے ، پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ جمعہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی