i پاکستان

انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ، ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار،وفاقی وزیرداخلہ کواے آئی بیسڈ ایپ سے متعلق بریفنگتازترین

August 22, 2025

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے مشن کو لے کر ایف آئی اے کی اے آئی بیسڈ ایپ تیار کرلی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف آئی اے کی تیار کردہ اے آئی بیسڈ ایپ پر بریفنگ دی گئی۔ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد ایئرپورٹ سے شروع ہوگا جس کا مقصد امیگریشن میں آسانی اور انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس اقدام سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ مسافروں کو قطاروں سے نجات ملے گی۔ آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے مطلوبہ فنڈز فوری فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی فوری اپ گریڈیشن، ایف آئی اے اکیڈمی کی نئی الاٹ شدہ اراضی کے حوالے اور منظور شدہ خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتیوں کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے تاہم ادارے کو کارکردگی بھی دکھانا ہوگی۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجہ رفعت مختار نے وزیر داخلہ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی