i پاکستان

اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے،پی ٹی اے کا سم سے متعلق شہریوں کو انتباہتازترین

November 18, 2025

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی س کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔سم چیک کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے لیں، ٹول فری نمبر 0800-55055 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی