i پاکستان

پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں،رانا ثنا اللہتازترین

December 06, 2025

وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں،بانی پی ٹی آئی جو باتیں کرتے ہیں ان کی تائید بھارتی اور افغان میڈیا کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کی تائید صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی کر رہا ہے حساس ادارے کے خلاف مہم جوئی کریں گے تو یہ قابل قبول نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

دریں اثنا ایک انٹرویو میں راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے بانی پی ٹی آئی صورتحال کو خرابی کی جانب لے گئے ہیں جو بدقسمتی ہے، بانی پی ٹی آئی جو باتیں کرتے ہیں ان کی تائید بھارتی اور افغان میڈیا کرتا ہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسمبلی میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی لیکن اب پی ٹی آئی سے مذاکرات کے کوئی امکانات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنرراج کا معاملہ زیرغور ہے لیکن ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جو چیز زیر غور ہو اس پر کسی بھی لمحے فیصلہ کر دیا جاتا ہے گورنراج کا فیصلہ ہوا تو گورنر کی تبدیلی بھی پیش نظر ہوسکتی ہے اگر گورنراج کا فیصلہ ہو گیا تو گورنر کی تبدیلی کے بھی امکانات ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی