سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اس دستاویزات پر دستخط کیے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے، اعجاز چوہدری 9 مئی سے زیر حراست ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے چنانچہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ(آج) ہفتہ کو صدارتی الیکشن ہے، اعجاز چوہدری کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، سینیٹ میں اگر ہم اپنے سینیٹرز کو صدارتی الیکشن کے لیے نہ بلا سکے تو یہ ہمارے لیے شرمناک ہو گا، ہم اس معاملے پر عدالتوں سے کیوں مدد مانگیں؟ علی ظفر نے کہا کہ اعجاز چوہدری علیل ہیں ، ان کو جگر کے مسائل ہیں لہذا میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر اعجاز چوہدری کا پمز میں معائنہ کرایا جائے اور اعجاز چوہدری کو تب تک پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی